Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / کناڈا : مسلم قبرستان میں 4 افراد پر فائرنگ

کناڈا : مسلم قبرستان میں 4 افراد پر فائرنگ

کوچران ( کناڈا ) 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) رائل کناڈاین پولیس نے آج کہا کہ ایک مسلم قبرستان میں چار افراد پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ سارجنٹ جیک پوئیٹراس نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کل کوچران کے قریب پیش آیا ۔ پولیس ایک کی ترجمان نے بتایا کہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی کی بھی زندگی کو خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ پولیس نے کہا کہ قبرستان میں ایک تدفین ہو رہی تھی اور کچھ افراد مابعد تدفین رسومات کیلئے وہاں موجود تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ میں وہ لوگ ملوث ہیں جواس وقت وہاں موجود تھے ۔ قبرستان کے انچارچ ظہیر عثمان نے کہا کہ ایک 21 سالہ شخص کی تدفین کا عمل چل رہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فائرنگ سے کچھ ہی دیر قبل وہاں سے روانہ ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں وہاں تدفین کے بعد کی رسومات کا فائرنگ کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیںہے ۔ تاہم مقامی امام سید سہر وردی نے کہا کہ اس نے دو افراد سے بات چیت کی تھی اور ان کا شبہ ہے کہ یہ واقعہ فائرنگ گینگ سے متعلق ہے ۔

TOPPOPULARRECENT