Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کناڈا میں گلوبل پبلک ٹرانسپورٹ سمیٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم پر غور و خوض

کناڈا میں گلوبل پبلک ٹرانسپورٹ سمیٹ ، پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم پر غور و خوض

تلنگانہ سے ایم ڈی آر ٹی سی ٹی وینکٹیشور راؤ کی وفد کے ساتھ نمائندگی
حیدرآباد ۔ 24؍ مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک وفد نے 15 تا 17؍ مئی مانیٹریال کناڈا میں منعقدہ یوآئی ٹی پی گلوبل پبلک ٹرانسپورٹ سمیٹ میں شرکت کی ۔ منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر جی وی رمنا راؤ کی قیادت میں روانہ ہوئے وفد میں مسرس ٹی وینکٹیشورراؤ چیف پرسونل منیجر ‘ سی ایچ اجئے کمار چیف کنٹرولر آف اسٹورس اور ای یادگیری ریجنل منیجر‘ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ٹی ایس آر ٹی سی بھی شامل تھے ۔ بتایاجاتا ہے کہ اس سہ روزہ سمیٹ میں منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر جی وی رمنا راؤ نے ٹرانسپورٹ انڈر ٹیکنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر پر اظہار خیال کیا ۔ اس طرح مسٹر رمنا راو نے عالمی سطح پر منعقدہ مذکورہ سمیٹ میں تلنگانہ ریاست کی نمائندگی کی اور کناڈا میں قیام کے دوران مانٹریال میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ٹرانسپورٹ خصوصیات سے مکمل طور پر واقفیت حاصل کی ۔ سمیٹ میں شرکت کے بعد آج صبح حیدرآباد واپسی پرراجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈی وینو ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر (ریونیو) و سکریٹری ٹی ایس آر ٹی سی ‘ بی رویندر چیف منیجر اور جی آر کرن پرنسپال ٹرانسپورٹ اکیڈیمی و سینئر پبلک ریلیشنس ٹی ایس آر ٹی سی نے مسٹر جی ای رمنا راو اور دیگر عہدیداران ٹی ایس آر ٹی سی کا خیرمقدم کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT