Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / کناڈا کا چھوٹا طیارہ نیویارک میں حادثہ کا شکار ، پائیلٹ ہلاک

کناڈا کا چھوٹا طیارہ نیویارک میں حادثہ کا شکار ، پائیلٹ ہلاک

کولٹن ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی عہدیداروں نے کہا کہ کناڈا میں رجسٹرڈ ایک چھوٹا طیارہ شمالی نیویارک میں حادثہ کا شکار ہوگیا اور پائیلٹ ہلاک ہوگیا ۔ وفاقی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے بموجب دو انجن کا پائیپر طیارہ PA-31 کل رات ژاں لیساج انٹرنیشنل ایرپورٹ کیوبکس سے سینٹ ہیوبرٹ ایرپورٹ مونٹریال کیلئے روانہ ہوا تھا ۔ پائیلٹ واحد شخص تھا جو اس طیارہ میں سوار تھا ۔ شمال مغرب پہاڑی سلسلے میں 153 کیلو میٹر کی دوری پر مونٹریال کے جنوب مغرب میں یہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوگا ۔ سینٹ لارنس کاؤنٹری نے اعلان کیا کہ آئی لیٹ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی شناخت 35 سالہ ایرک کیارئیر ساکن سینٹ بیڈیون کیوبک کی حیثیت سے کی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT