Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کندیکل گیٹ ، دلسکھ نگر کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

کندیکل گیٹ ، دلسکھ نگر کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 27 اگست کو سائی بابا نگر ، حڈا کالونی برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان سائی بابا نگر ، شیواجی نگر ، رکھشا پورم ، پاروتی نگر ، شیوا سائی نگر ، کندیکل گیٹ ، سعادات نگر ، حڈا کالونی ، پانڈو رنگا نگر ، شیواجی نگر ، سی سی ایم ڈی ، سکھ چھاونی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭    اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 27 اگست کو دلسکھ نگر اور ونئے نگر برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 11 تا 12 بجے دن کے درمیان دلسکھ نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے ایس بی ایچ آفیسرس کالونی ، اندرا نگر ، ڈی بی آر ڈائگناسٹک سنٹر ، ایس آر ایم کالج ، دلسکھ نگر ڈپو ، لکشمی موٹرس ریمنڈشوروم ، وجئے ڈائگناسٹک سنٹر ، ایم آر آر بار ، ماروتی مندر ، دلسکھ نگر مین روڈ جب کہ صبح 9 تا ایک بجے دن کے درمیان ونئے نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے گنیش ٹمپل ، اے پی پی ٹی ایس ، سنیتا ہاسپٹل ، بھارت گارڈن ، نائٹیکل ہاسپٹل ، ونئے نگر ، وجئے ڈائگناسٹک سنٹر ، سنگم لکشمی بائی جونیر کالج ، بوج ریڈی انجینئرنگ کالج ، سریکار ہوٹل ، سائی بابا پٹرول پمپ ، آئی ایس سدن کے علاوہ قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT