Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کندی سب جیل سے چار قیدی فرار

کندی سب جیل سے چار قیدی فرار

حیدرآباد 13 اگست( سیاست نیوز) ضلع میدک میںپیش آئے سنسنی خیز واقعہ میں کندی سب جیل سے چار زیر دریافت قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قیدیوں کو سنگاریڈی کورٹ پیشی کیلئے منتقل کیا جارہا تھا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک مسٹر ایم تروپتنا نے بتایا کہ مہاراشٹرا کی بد نام زمانہ پاردی گینگ سے تعلق رکھنے والے چار ارکان ترون بھوسلے‘ لکشمن بھوسلے ‘پرمیشور بھوسلے اور کیلاش بھوسلے عدالت کو منتقلی کے دوران آرمڈ ریزرو پولیس اسکاڈ کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ زیر دریافت قیدی خطرناک پاردی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں اور کئی ڈکیتی و رہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس تحویل سے فرار ہونے کے بعد ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع کو چوکس کردیا گیا ہے اور ضلع میدک کی ناکہ بندی کردی گئی ہے تا کہ مفرد ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کیا جاسکے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میدک شریمتی بی سومتی کی راست نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT