Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کنزیومر کوآرڈینیشن کونسل کا سمینار

کنزیومر کوآرڈینیشن کونسل کا سمینار

حیدرآباد 23 اگسٹ (سیاست نیوز) کنزیومر کوآرڈینیشن کونسل نئی دہلی اور دیگر کنزیومر تنظیموں کے زیراہتمام بعنوان ’’کسان بحیثیت صارفین ۔ مسائل اور حل اور ہندوستان میں صارفین کو اختیار رسانی : مواقع، چیالنجس‘‘ 26 اور 27 ستمبر کو رویندرا بھارتی میں دو روزہ قومی سمینار منعقد ہوگا۔ یہ بات آج یہاں چیرمین کنزیومر کوآرڈی نیشن کونسل نئی دہلی مسٹر مندادی کرشنا ریڈی نے پریس کانفرنس میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ کانفرنس میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ بحیثیت مہمان خصوصی کے علاوہ چیف جسٹس ہائیکورٹ حیدرآباد، چیرمین این سی ڈی آر سی، مرکزی وزراء مسرز رام ولاس پاسوان، بنڈارو دتاتریہ، ریاست تلنگانہ وزراء مسرز ایٹالہ راجندر، پوچارم سرینواس ریڈی، ایڈیشنل سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف کنزیومر افیر، اے پی سی اینڈ سکریٹری اگریکلچر اینڈ کوآپریشن تلنگانہ مسٹر پارتھا سارتھی، کمشنر سیول سپلائز تلنگانہ مسٹر راجت کمار کے علاوہ دیگر نمائندہ شخصیتوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT