Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / کنساس قتل انفرادی نوعیت کا واقعہ : جئے شنکر

کنساس قتل انفرادی نوعیت کا واقعہ : جئے شنکر

نئی دہلی / واشنگٹن۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کے ساتھ ایچ -1 بی ویزا اور کنساس میں فائرنگ کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہندستانی شہریوں کے تحفظ معاملے کو مؤثر طریقے سے اٹھایا ہے ۔ ہندستان کے خارجہ سکریٹری ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے اپنے چار روزہ امریکی دورے کے دوران یہ معاملے اٹھائے ہیں۔ ان معاملوں سے امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی کافی مشتعل ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے جیتنے کے بعد ڈاکٹر جئے شنکر کے ایجنڈے میں یہ موضوعات ترجیحی بنیاد پر شامل ہوں۔ خارجہ سکریٹری نے آج واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں اپنے دورے انتہائی کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی، افغانستان اور ایشیا بہرالکاہل خطہ کے علاوہ وسیع دوطرفہ موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا، ’’خیر سگالی کے لئے بہت کچھ ہے اور تعلقات کو آگے لے جانے کے بھی وسیع امکانات ہیں‘‘۔ جئے شنکر نے سکریٹری کامرس ریتا ٹیوٹیا کے ہمراہ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور امریکی کانگریس کے کئی قائدین سے ملاقات کی ۔ انھوں نے کہا کہ کنساس میں پیش آیا افسوسناک واقعہ بھی بات چیت میں شامل تھا ۔ ہم نے اعلیٰ سطح تک یہ مسئلہ اُٹھایا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT