Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کنٹراکٹ لکچررز کی تنخواہ میں اضافہ

کنٹراکٹ لکچررز کی تنخواہ میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت کی طرف سے جونیر کالجس میں کنٹراکٹ لکچررز کی تنخواہ 18 ہزار روپئے سے بڑھا کر 27 ہزار روپئے کردی گئی ہے اور اضافہ رقم نئے سال سے ادا کی جائے گی۔ حکومت نے اس سلسلہ میں احکام جاری کردیئے ہیں۔ اس فیصلہ سے تلنگانہ بھر میں 3 ہزار 796 کنٹراکٹ لکچررز کو فائدہ ہوگا۔ کنٹراکٹ لکچررز کی خدمات 2000ء سے جاری ہیں جبکہ آندھراپردیش قائم تھا شروع میں شہری علاقوں میں ماہانہ 4 ہزار اور دیہی اور قبائیلی علاقوں میں ماہانہ 5 ہزار روپئے دی جاتی تھیں۔ بعد میں کنٹراکٹ لکچررز کی جدوجہد کے نتیجہ میں سال 2011ء میں شہری اور دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ لکچررز کی تنخواہ ماہانہ 18 ہزار روپئے مقرر ہوئی تھی۔ حکومت ہر سال کنٹراکٹ لکچرر کی خدمات کی تجدید کرتی ہے۔ اس دوران ڈگری کالجس میں کام کرنے والے لکچررز نے جی او کی مخالفت کی اور کہا ہیکہ حکومت نے قبل ازیں وعدہ کیا تھا کہ اضافہ رقم جنوری سال 2017ء سے ادا کرے گی۔ حکومت نے لکچررز کو 11 ماہ کی اضافہ تنخواہ سے محروم کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT