Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کنٹراکٹ لکچررس کو کل تک احتجاج ختم کرنے انتباہ ‘ کڈیم سری ہری

کنٹراکٹ لکچررس کو کل تک احتجاج ختم کرنے انتباہ ‘ کڈیم سری ہری

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے ہڑتالی کنٹراکٹ لکچرارس کو 12 جنوری تک احتجاج ختم کرکے ڈیوٹی سے رجوع ہوجانے کا مشورہ دیا بصورت دیگر کارروائی کا انتباہ دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے میڈیا سے کہا کہ کنٹراکٹ لکچررس کے مسائل سے حکومت کو ہمدردی ہے۔ تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کا کابینہ میں فیصلہ کیا گیا۔ چند لکچررس سیاسی دباؤ کا شکار ہوکر مستقبل خراب کررہے ہیں۔ حکومت ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی اور نہ ہی ان سے مذاکرات کرے گی۔ کنٹراکٹ لکچررس کی خدمات کو مستقل کرنے جی او 16 کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ آئندہ دو دن میں لکچررس احتجاج سے دستبردار نہ ہوں تو وہ خدمات مستقل کرنے کی اسکیم کیلئے نااہل ثابت ہوں گے ۔ آئندہ دو یا تین دن میں کنٹراکٹ ڈگری لکچررس کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ج او جاری ہونے کا امکان ہے۔ جونیر لکچررس کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ ان کی خدمات کو مستقل کرنے غور کیا جارہا ہے۔ اسکے باوجود احتجاج نامناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ انھیں احتجاجی لکچررس سے ہمدردی ہے اور وہ چیف منسٹر سے مسائل کی یکسوئی کیلئے بات کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT