کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات باقاعدہ بنانے کیلئے سرگرمیوں میں تیزی محکمہ فینانس نے محکمہ جات سے تجاویز طلب کیں

   

حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کی کارروائی میں تیزی پیدا ہوچکی ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں 11103 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ فینانس نے کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے سلسلہ میں مختلف نکات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام سرکاری محکمہ جات میں موجود کنٹراکٹ ملازمین کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ تمام سرکاری محکمہ جات کو پرنسپل سکریٹری فینانس رام کرشنا راؤ نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے تجاویز طلب کی ہیں۔ منظورہ عہدوں پر روسٹر اور رول آف ریزرویشن کے تحت موجود کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔ محکمہ جات سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی تجاویز روانہ کریں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں 9 مارچ کو 80 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کنٹراکٹ ملازمین کے دیرینہ مطالبہ کے حق میں اعلان کرتے ہوئے خدمات کو باقاعدہ بنانے کا حوصلہ کیا۔ 2 جون 2014 کو تلنگانہ ریاست کے قیام کے وقت خدمات انجام دینے والے کنٹراکٹ ملازمین کو اس فیصلے سے فائدہ ہوگا۔ ر