Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کنٹراکٹ نرسیس کی خدمات جلد باقاعدہ بنانے کا تیقن :وزیر صحت

کنٹراکٹ نرسیس کی خدمات جلد باقاعدہ بنانے کا تیقن :وزیر صحت

حیدرآباد۔ 12 مئی (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ مختلف ہاسپٹلس اور میڈیکلس اداروں میں نرسیس کی خدمات کو عنقریب باقاعدہ بنائے گی۔ اس کے علاوہ مختلف ہاسپٹلس میں 1,000 نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے کہا کہ ہاسپٹلس میں مریضوں کی بہتر نگہداشت اور موثر طبی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نرسیس کی خدمات کو بہت جلد باقاعدہ بنائے گی۔ انہوں نے گاندھی ہاسپٹل میں بین الاقوامی یوم نرسیس کے موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مریضوں کی موثر خدمت کرنے پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ نرسیس کو عصری ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کنٹراکٹ نرسیس کی خدمات کو بہت جلد باقاعدہ بنانا کا تیقن دیا۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کے تمام مسائل کی یکسوئی کرے گی۔ تلنگانہ کو ایک صحت مند ریاست بنانے میں نرسیس کا رول نمایاں اہمیت کا حامل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT