Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کنٹونمنٹ ہاسپٹل میں میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد

کنٹونمنٹ ہاسپٹل میں میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد

54 انفینٹری ڈویژن کا روٹری کلب کے تعاون سے اقدام
حیدرآباد 10 جولائی ( این ایس ایس ) 54 ویں انفینٹری ڈویژن نے روٹری کلب آف حیدرآباد کے اشتراک سے کنٹونمنٹ بورڈ جنرل ہاسپٹل بلارم میں آج میگا ہیلت کیمپ منعقد کیا ۔ اس کیمپ کا رسمی طور پر افتتاح 10.30 بجے دن مہمانان خصوصی ہرپریت سنگھ آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری برائے گورنر تلنگانہ و اے پی ‘ میجر جنرل آر ایس مان ‘ وی ایس ایم جنرل آفیسر کمانڈنٹ ہیڈ کوارٹر 54 انفینٹری ڈویژن سکندرآباد ‘ مس سمیتا سبھروال آئی اے ایس اڈیشنل سکریٹری برائے چیف منسٹر تلنگانہ ‘ رتنا پربھاکر اینی ضلع گورنر روٹری انٹرنیشنل اور ڈاکٹر اوالا بھرت پرکاش اعزازی جنرل سکریٹری انڈین میڈیکل اسوسی ایشن تلنگانہ نے کیا ۔ کہا گیا ہے کہ BISION ڈویژن کی جانب سے جاریہ سال گولڈن جوبلی تقاریب منائی جائیں گی ۔ ان تقاریب کے پیش خیمہ کے طور پر اس میگا ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جو سماج کے پسماندہ طبقات کیلئے تھا ۔ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد ضرورت مند مقامی عوام کو نسانی بنیادوں پر طبی خدمات فراہم کرنا تھا ۔ یہ حقیقی معنوں میں میگا ہیلت کیمپ تھا کیونکہ اس میں زائد از 120 ڈاکٹرس ‘ فزیشنس ‘ سوپر اسپیشلسٹس ‘ ٹکنیشنس وغیرہ نے شرکت کی جن کا اپولو ‘ میکس کیو ر ‘ یشودھا ‘ پرانام ‘ سنچری سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹلس ‘ ملٹری ہاسپٹل ‘ تپاڈیہ ڈائگناسٹک سنٹر اور دوسرے اداروں سے تعلق تھا ۔ اس کیمپ کے ذریعہ 5000 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ۔ کیمپ میں حصہ لینے والے ماہرین میں ماہرین امراض قلب ‘ ماہرین جلدی امراض ‘ ماہرین امراض نسواں ‘ یورو لوجسٹس ‘ ای این ٹی ‘ آرتھوپیڈک ‘ آنکھوں کے ماہرین ‘ ڈینٹسٹ ‘ گیسٹرو ‘ آنکولوجسٹس شامل ہیں۔ کیمپ کے ذریعہ علاقہ کے عام شہریوں اور سابقہ فوجیوں کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ کا مقصد مفت ہیلت چیک اپ ‘ مشاورت ‘ تشخیص اور ابتدائی علاج کی سہولت فراہم کرنا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT