Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / کنٹہ سے گمشدہ شخص کی نعش برآمد

کنٹہ سے گمشدہ شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ 5 اگست (سیاست نیوز) جگت گیری پولیس نے علاقہ میں موجودہ ایک کنٹہ سے گوردھن نامی شخص کی نعش برآمد کرلی ہے جو مشتبہ حالت میں پائی گئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ گووردھن نے ہوسکتا ہے کہ خودکشی کرلی ہوگی جو تنہائی سے دلبرداشتہ تھا۔ ایک سال قبل اس کی بیوی اور 4 ماہ قبل اس کی والدہ کی موت ہوگئی تھی اور وہ تب سے دلبرداشتہ تھا۔ پیشہ سے خانگی ملازم گووردھن گاجولہ رامارم علاقہ کا ساکن تھا جو 2 اگست کو اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا اور ایک پانی کے گڈے سے اس کی نعش برآمد کرلی گئی۔ پولیس جگت گیری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT