Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / کنٹینر سے 22 گائے بیل آزاد

کنٹینر سے 22 گائے بیل آزاد

الور،9مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان پولیس نے آج الور ضلع کے کھیرتھل تھانہ علاقے میں ایک کنٹینر سے 22 گائے بیل آزاد کرائے ۔پولیس نے مخبر کی اطلاع پر تتارپور کی طرف سے آ رہے ایک کنٹینر کو ناکہ بندی کے دوران روکنے کی کوشش کی تو گائے کے اسمگلروں نے پولیس پر حملہ کر کے پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار دی اور کنٹینر چھوڑ بھاگ گئے ۔تھانہ انچارج جتیندر یادو نے بتایا کہ آج صبح ڈاک کنٹینر سے پولیس پر پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کر دیا اور گاڑی کو ٹکر مار کر بھگانے کی کوشش کی جس پر ہوائی فائر کرنے پر اسمگلرگاڑی کو چھوڑ کر شاہ پور کی طرف سے پہاڑی پر بھاگ گئے ۔پولیس نے کنٹینر کو پکڑ کر 16گائے اور 6 بچھڑو کو آزاد کرا کر گو شالا بھیج دیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT