Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / کنچن باغ میں میوہ فروش خاتون کاقتل

کنچن باغ میں میوہ فروش خاتون کاقتل

جھاڑیوں سے نعش دستیاب ، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے میوہ  فروش خاتون کا قتل کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ 40 سالہ ٹی یلماں متوطن ضلع محبوب نگر روزگار کی تلاش میں چند سال قبل حیدرآباد منتقل ہوئی تھی اور بالاپور کے قریب واقع روشن دولا علاقہ میں مقیم تھی اور بالاپور چوراہے پر میوہ فروخت کیا کرتی تھی ۔ یلماں کو ایک لڑکی اور داماد بھی ہے جو میرپیٹ علاقہ میں مقیم ہے ۔ یلماں 4 جنوری کو کاروبار کیلئے بالاپور گئی تھیں اور وہ واپس نہ لوٹنے پر اس کی بیٹی نے میرپیٹ پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا تھا ۔ آج صبح بالاپور کے قریب واقع ڈیفنس علاقہ کے جھاڑیوں میں خاتون کی نعش دستیاب ہونے پر مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی ۔ کنچن باغ پولیس کی ایک ٹیم سراغ رسانی دستے کے ہمراہ مقام واردات پر پہونچی اور خاتون کی شناخت یلماں کی حیثیت سے کی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ لگایا ہے کہ یلماں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے اور اس کے سر پر وزنی پتھر سے بھی وار کیا گیا۔ پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور بعد پوسٹ مارٹم رشتہ داروں کے حوالے کردیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یلماں کے کسی سے ناجائز تعلقات کے سبب یہ قتل کیاگیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT