Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کنگس الیون پنجاب کا آج ممبئی انڈینس سے مقابلہ

کنگس الیون پنجاب کا آج ممبئی انڈینس سے مقابلہ

پوائنٹس ٹیبل پر آخری مقام کی حامل میزبان ٹیم ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کوشاں
موہالی۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کرکٹ کے ایک میچ میں کل کنگس الیون پنجاب کا ممبئی انڈینس سے مقابلہ ہوگا جس میں میزبان ٹیم جو جیت کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف ہے۔ مہمان ممبئی کے خلاف کامیابی کی توقع کررہی ہے۔ رواں ٹورنمنٹ میں ممبئی انڈینس کا مظاہرہ ملاجلا رہا ہے جس کو اپنے ہی میدان پر کنگس الیون پنجاب کے علاوہ رائیل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دو میچوں میں کامیابی اور دیگر چار میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ دوسری طرف کنگس الیون پنجاب اگرچہ پانچ میچ کھیل چکی ہے لیکن اس کو تاحال صرف ایک میچ کامیابی حاصل ہوسکی ہے۔ اس طرح وہ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھ ٹیموں میں سب سے نیچے ہے۔ روہت شرما کے زیرقیادت ممبئی انڈینس کو رائزنگ پونے سوپر جینٹس، گجرات لائنس، سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی ڈیر ڈیولس کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔

ممبئی انڈینس کو گزشتہ روز فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈس پر کھیلے گئے ایک میچ میں دہلی ڈیرڈیولس کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست ہوگئی تھی۔ کامیابی کیلئے 165 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت شرما 65 اور کرونال پانڈیا 36 رنز بنائے تھے۔ اس کے باوجود ان کی ٹیم 154/7 پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ روہت کی ٹیم اگرچہ ابتداء میں ناقص کھیل کے بعد درمیان میں مستحکم موقف بنا چکی تھی لیکن ویراٹ کوہلی کی آر سی بی کے خلاف 170 سے بھی کم رنز کے ہدف تک نہیں پہونچ سکی۔ آئی پی ایل کی دو مرتبہ فاتح ممبئی انڈینس کو رواں سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر رائزنگ پونے سوپر جینٹس اور گجرات لائینس جیسی نووارد ٹیموں کے ہاتھوں دو شکستوں سے دوچار ہونا پڑا۔ ممبئی انڈینس ٹیم میں اس کے کپتان کے سواء دیگر تمام سرکردہ بیٹسمین بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT