Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کنگس الیون پنجاب کی 6 وکٹس سے کامیابی

کنگس الیون پنجاب کی 6 وکٹس سے کامیابی

مرلی وجئے اور منن ووہرہ کی نصف سنچریاں ، پلیسس 67 رنز کے باوجود پونے کو شکست

موہالی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرلی وجے (53) اور منن ووہرا (51) کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے ہوئی 97 رنز کی شراکت کی بدولت کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے اتوار کو پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن کے میدان پر کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں مرحلے کے تیسرے میچ میں سن رائزرس پونے سپرجاینٹس کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔یہ اس سیشن میں پنجاب کی پہلی جیت ہے۔مرلی  اور ووہرا کی طرف سے بہترین آغاز دیے جانے کے بعد کنگز الیون نے گلین میکسویل (ناٹ آووٹ 32) کی طوفانی اننگز کی بدولت 18.4 اوورز میں 4 وکٹ گنوا کر کامیابی حاصل کر لی۔ووہرا کا وکٹ 97 کے مجموعی اسکور پر گرا تھا۔اس کے بعد پنجاب نے 103، 112 اوور 119 رنز پر تین اور وکٹ گنوائے لیکن میکسویل نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔میکسویل نے 14 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔وجے نے 49 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ ووہرا نے 33 گیدو پر 7چوکے لگائے۔ پونے کی جانب سے مرگن اشون نے تین کامیابی حاصل کی۔پونے نے آخری پانچ اوورز میں تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں 43 رنز بناتے ہوئے چار وکٹ گنوائے۔پنجاب کی جانب سے موہت شرما نے تین وکٹ لئے جبکہ سندیپ شرما کو دو کامیابی ملی۔دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ تھا۔پ

ونے نے جہاں اب تک کھیلے گئے تین میں سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میچ گنوایا ہے وہیں پنجاب تین میں سے ایک میچ جیتے ہیں۔ قبل ازیںفاف ڈو پلیسس (67) کی بہترین نصف سنچری اننگز کی بدولت رائزنگ پونے سوپر جاینٹس ٹیم نے پنجاب کرکٹ اسوسی ایشن (پی سی اے) میدان پر میزبان کنگز الیون پنجاب کے ساتھ اتوار کو کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ کے نویں مرحلے کے 10 ویں اور اپنے تیسرے میچ میں 20 اوورز میں 7وکٹ پر 152 رنز بنائے۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے لئے اتری پونے کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔اس نے محض 10 رنز کے مجموعی اسکور پر اجنکیا رہانے (9) کا وکٹ گنوا دیا۔اس کے بعد اگرچہ کیون پیٹرسن (15) اور پلیسس نے مل کر دوسری وکٹ کے لئے 55 رن جوڑے۔پیٹرسن 65 کے مجموعی اسکور پر کیل ایباٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پیٹرسن کی وداعی کے بعد پونے کو تیسرا جھٹکا بھی جلد ہی لگ گیا۔اس نے 76 کے مجموعی اسکور پر تھسیرا پریرا (8) کو گنوا دیا۔یہ وکٹ سندیپ شرما نے لیا۔اس کے بعد اگرچہ پلیسس اورا سٹیون سمتھ (38) نے بہترین انداز میں کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر چوتھے وکٹ کے لئے 63 رن جوڑے۔اسمتھ نے 26 گیندوں پر پانچ چوکے لگائے۔ اسمتھ کا وکٹ 139 کے مجموعی اسکور پر گرا جبکہ پلیسس 149 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔پلیسس نے موہت شرما کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے سے پہلے 53 گیدو پر 8چوکے لگائے۔پونے نے آخری پانچ اوورز میں تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں43 رنز بناتے ہوئے 4 وکٹ گنوائے۔پنجاب کی جانب سے موہت شرما نے  3 وکٹ لئے جبکہ سندیپ شرما کو دو کامیابی ملی۔دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہے۔پونے نے جہاں اب تک کھیلے گئے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میچ گنوایا ہے وہیں پنجاب کو مسلسل دو میچوں میں شکست ہوئی ہے۔8 ٹیموں کی جدول میں پونے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب بغیر کسی پوائنٹس کے سب سے نیچے ہے۔

 

 

کاک کی سنچری ، دہلی کامیاب
بنگلورو۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری کی بدولت دہلی ڈیرڈیولس نے آئی پی ایل کے ایک مقابلہ میں رائل چیالنجرس بنگلور کو 7 وکٹس سے ہرادیا ۔ بنگلور کے 191/5 (کوہلی 79، ڈی ویلیرس 55 ، محمد سمیع 2/34 ) کے جواب میںدہلی نے 192/3 (کاک 108 ، کے کے نائر 54 ناٹ آؤٹ) بناتے ہوئے 7 وکٹ سے میچ جیت لیا ۔ کاک کو 51 گیندوں میں 15 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 108 بنانے پر مین آف دی میچ دیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT