Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / کنہیا نے ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی

کنہیا نے ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی نہیں کی

دہلی ہائیکورٹ میں عام آدمی پارٹی حکومت کا بیان ، پولیس کو وقت درکار
نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دہلی ہائیکورٹ میں جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عام آدمی پارٹی حکومت نے واضح موقف اختیار کیا اور کہا کہ کنہیا نے ضمانت کیلئے مقررہ شرائط کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ اس دوران پولیس نے مسئلہ کی تحقیقات کیلئے مزید وقت کی درخواست کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ حقائق کی توثیق کے بغیر کنہیا کو دی گئی عبوری ضمانت منسوخی کیلئے دائر کردہ درخواستوں پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی اور اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا اسٹوڈنٹ لیڈر نے ضمانت کے شرائط کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ دہلی کے تحقیقات کنندگان کا یہ جواب اس وقت پیش کیا گیا جب حکومت دہلی نے واضح طور پر کہا کہ اس مرحلہ پر کنہیا کی عبوری ضمانت کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں ہے جس کا درخواست گذاروں نے حوالہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT