Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کنہیا کمار اور عمر خالد کو پستول کے ساتھ موت کی دھمکی ،دو افراد گرفتار

کنہیا کمار اور عمر خالد کو پستول کے ساتھ موت کی دھمکی ،دو افراد گرفتار

نئی دہلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جے این یو اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار اور عمر خالد کو موت کی دھمکی پر مبنی مکتوب اور ایک گولیوں سے بھری پستول بس میں سے برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی (نئی دہلی) رومیل بنیا نے بتایا کہ ان دونوں کی سلبھ اور سوربھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں دو دن کیلئے پولیس تحویل میں دیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سوربھ اترپردیش نونرمان سینا صدر امیت جانی کا چھوٹا بھائی ہے جس نے کنہیا کمار اور عمر خالد کو دھمکی آمیز مکتوب تحریر کیا ۔ جانی نے بھی اس سے پہلے فیس بک پوسٹ پر کنہیا کمار کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی ۔یہ مکتوب جمعرات کی شب ایک بس میں رکھا گیا اور اس پر بھری ہوئی پستول رکھ دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT