Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کنہیا کمار کا شمس آباد ایر پورٹ پر شاندار استقبال

کنہیا کمار کا شمس آباد ایر پورٹ پر شاندار استقبال

شمس آباد۔/23مارچ، ( سیاست نیوز) کنہیا کمار جے این یو طلباء صدر کا آج صبح دہلی سے بذریعہ انڈیگو فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کنہیا کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں طلباء جے اے سی کے مدعوکرنے پر اور روہیت ویمولہ کی ماں اور بھائی سے ملاقات کے لئے آئے ہیں۔ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں منعقدہ اجلاس میں وہ طلباء سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ان کے داخلہ کو پولیس روکنے کی کوشش کرے گی۔ روہیت کو انصاف ملنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ طلباء کے حق اور انصاف کیلئے لڑیں گے۔ سخت سیکورٹی میں کنہیا کمار کو حیدرآباد کیلئے روانہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT