Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / کنہیا کمار کو کونسل میں داخلہ سے روک دیا گیا

کنہیا کمار کو کونسل میں داخلہ سے روک دیا گیا

ممبئی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین صدر کنہیا کمار نے آج دعویٰ کیا ہیکہ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل میں انہیں اجازت نامہ رکھنے کے باوجود داخلہ سے روک دیا گیا۔ انہوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کونسل میں علحدہ ریاست ودربھا کیلئے مباحث کا مشاہدہ کرنا چاہتے تھے۔ اس کیلئے انہیں 12 اور ایک بجے دن کا وقت دیا گیا۔ وہ 12:20 بجے یہاں پہنچے اس کے باوجود سیکوریٹی گارڈز نے انہیں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ کنہیا کمار نے اس واقعہ کو ’’جمہوریت کا زوال‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت ’’مخالف شہری‘‘ ہے۔ اس دوران چیف منسٹر دیویندر فرنویس کی اسمبلی میں اس یقین دہانی کے باوجود کہ علحدہ ریاست ودربھا کی کوئی تجویز حکومت کے زیرغور نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کونسل میں کارروائی چلنے نہیں دی۔ وہ چیف منسٹر سے ’’متحدہ مہاراشٹرا‘‘ قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ پینل صدرنشین نیلم گورھے نے تب ایوان کے لیڈر چندرکانت ہاسٹل کو ہدایت دی کہ وہ چیف منسٹر کو کونسل میں بھی بیان دینے کی خواہش کریں۔

TOPPOPULARRECENT