Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کنہیا کمار کی درخواست ضمانت پر پولیس سے جواب طلبی

کنہیا کمار کی درخواست ضمانت پر پولیس سے جواب طلبی

نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام)سٹی کورٹ نے جے این یو اسٹوڈنٹ یونین صدر کنہیا کمار اور دیگر دو طلباء کی درخواست پر دہلی پولیس کو 26 اگست تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ یونیورسٹی کیمپس میں فروری میں مبینہ طور پر مخالف ہند نعرے لگانے کی بناء غداری کا ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کنہیا کمار اور دیگر اس مقدمہ میں باضابطہ ضمانت کیلئے درخواست دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے پولیس کو کنہیا کمار ، عمر خالد اور انیربن بھٹا چاریہ کی درخواست پر جواب دینے کی ہدایت دی۔ یہ تین طلباء جو اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں ، باقاعدہ ضمانت کیلئے ٹرائیل کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ کنہیا کمار دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے تھے لیکن 17 اگست کو عدالت نے باقاعدہ ضمانت کیلئے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سیشن کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ان کی عبوری ضمانت یکم ستمبر کو ختم ہوگی۔
نجمہ ہبت اللہ کی آج بحیثیت گورنر حلف برداری
امپھال۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نجمہ ہبت اللہ گورنر منی پور کی حیثیت سے کل راج بھون میں حلف لیں گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کارگذار چیف جسٹس منی پور ہائیکورٹ آر آر پرساد کل 11:30 بجے دن نجمہ ہبت اللہ کو عہدہ و راز داری کا حلف دلائیں گے۔ 76 سالہ نجمہ ہبت اللہ نے بحیثیت وزیر اقلیتی اُمور مرکزی کابینہ سے گزشتہ ماہ استعفیٰ دیا تھا۔ میگھالیہ کے گورنر وی شانموگناتھن اس وقت منی پور گورنر کی زائد ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT