Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / کنہیا کمار کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان بی جے پی یووا مورچہ لیڈر 6 سال کیلئے معطل

کنہیا کمار کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان بی جے پی یووا مورچہ لیڈر 6 سال کیلئے معطل

بدایوں (اترپردیش)، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی یووا مورچہ لیڈر کو جس نے جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کے صدر اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کی زبان کاٹ دینے پر 5 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ،  آج پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے 6 سال کیلئے معطل کردیا گیا۔ صدر بی جے پی ضلع یونٹ ہریش سکھیہ نے بتایا کہ پارٹی نے ضلع صدر بی جے وائی ایم (تنظیم نوجوانان) کلدیپ ورشنے کو 6 سال کیلئے معطل کردیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کلدیپ کے متنازعہ بیانات سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ یہ بیانات ان کے شخصی نوعیت کے ہیں کیونکہ پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کئے بغیر یہ بیانات جاری کئے گئے ہیں۔ ہریش نے مزید بتایا کہ کلدیپ کی جگہ امکیت موریہ کو نیا صدر بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ لیڈر نے کل یہ اعلان کیا تھا کہ کنہیا کمار کی زبان کاٹ دینے والے کو 5 لاکھ روپئے کا نقد انعام دیا جائے گا، جنھوں نے جیل سے رہائی کے بعد بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اسٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار کو غداری کے الزام میں 12 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے 6 ماہ کیلئے عبوری ضمانت منظور کرنے پر 3 مارچ کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT