Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / کنہیا کمار کے کالج ساتھی نے کانگریس سے نشست چھین لی

کنہیا کمار کے کالج ساتھی نے کانگریس سے نشست چھین لی

کوچی۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کنہیا کمار کے کالج کے ساتھی اور سی پی آئی امیدوار محمد محسن کے لئے ایک مسرت بھری کامیابی ہے کہ انہوں نے انتخابی میدان میں کانگریس کو شکست دی۔ پٹامبی اسمبلی حلقہ سے انہوں نے موجودہ کانگریس رکن اسمبلی کو شکست دی ہے۔ ضلع پالگوڑ میں پٹامبی اسمبلی حلقہ پر سی پی آئی امیدوار کی کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے۔ جواہر لال نہرو اسٹوڈنٹس یونین صدر نے 14 مئی کو محسن کے لئے انتخابی مہم چلائی تھی جنہوں نے کانگریس کے سی پی محمد کو 7,404 ووٹوں سے شکست دی۔ سی پی محمد اس اہم ترین سیاسی سرگرم نشست کی ایک دہے سے نمائندگی کررہے تھے۔ اس نشست سے سابق بزرگ قائدین نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ کنہیا کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کے اس ریمارک کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کیرالا کا صومالیہ سے تقابل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT