Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / کنہیا کمار ۔راہول گاندھی ملاقات

کنہیا کمار ۔راہول گاندھی ملاقات

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جواہرلال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار نے جو غداری کے مقدمہ کے ملزم ہیں اور فی الحال ضمانت پر رہا کئے گئے ہیں، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ اُن کے ہمراہ یونیورسٹی طلبہ کا ایک وفد تھا جو کل ہند طلبہ فیڈریشن کے ارکان تھے۔ کنہیا نے دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی، اِس کا انکشاف نہیں کیا تاہم ملاقات ایک گھنٹہ طویل تھی۔ این ایس یو آئی کے صدر روجی ایم جان نے اِس ملاقات کو خیرسگالی ملاقات قرار دیا اور کہاکہ ہم راہول گاندھی کی تائید کے لئے اظہار تشکر کرنے اُن سے ملنے گئے تھے۔ کنہیا کی مدد یونیورسٹی کے ایک وفد نے کی۔ اُنھوں نے راہول گاندھی کا اِس مسئلہ کے آغاز سے اب تک طلبہ کی تائید پر اظہار تشکر کیا۔ جان نے بعدازاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ راہول گاندھی نے نہ صرف یونیورسٹی طلبہ، ایف ٹی آئی آئی اور آئی آئی ٹی مدراس کے طلبہ کی تائید کی ہے جبکہ وہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی بناء پر احتجاج کررہے تھے۔ ہماری جنگ ہنوز جاری ہے اور ہم تعلیمی اداروں کی خود اختیاری کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر پر صرف یہ تحریر کیاکہ وہ طلبہ قائدین کے اے آئی ایس ایف کے وفد اور یونیورسٹی طلبہ یونین کے صدر سے ملاقات کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT