Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کنہیا کے خلاف پوسٹرس : پولیس کی آدرش شرما سے پوچھ تاچھ

کنہیا کے خلاف پوسٹرس : پولیس کی آدرش شرما سے پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج آدرش شرما سے جو صدر پوروانچل سینا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، شہر میں ایسے پوسٹرس چسپاں کرنے سے متعلق درج رجسٹر کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی، جن میں صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار کو گولی مار کر ہلاک کردینے والے کسی بھی شخص کو 11 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شرما سے نئی دہلی کے ایک پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات نہیں بتائی۔ ہفتہ کویہ پوسٹرس لگاتے ہوئے کنہیا کو گولی ماردینے والے کیلئے رقمی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پوسٹرس پریس کلب آف انڈیا اور نئی دہلی کے بس اسٹاپس و دیگر جگہوں پر لگائے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT