Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / کوآپریٹیوز سے دیہی معیشت میں بڑی تبدیلی ممکن :مودی

کوآپریٹیوز سے دیہی معیشت میں بڑی تبدیلی ممکن :مودی

 

نئی دہلی، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کوآپریٹیو کے ذریعے دیہی معیشت میں بڑی تبدیلی لائی جا سکتی ہے جس سے عام لوگوں کی زندگی کومحفوظ اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے ۔ مودی نے یہاں زراعت سے متعلق وزارت اور انڈین کو آپریٹیو کی جانب سے منعقدہ لکشمن راؤ ایماندار جنم صدی تقریب اور کوآپریٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے ہر شعبے میں مشکلات ہیں جسے کوآپریٹیو تحریک کے ذریعہ ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے لئے نئی نسل کو نئی توانائی سے حوصلہ پانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو ملک کے مزاج کے موافق ہے ۔ اس کے لیے مل کر پہل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اشیاء کو خوردہ میں خریدتا ہے اور ہول سیل میں فروخت کرتا ہے ، جبکہ اس کے ٹھیک برعکس کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر کسان ہول سیل میں خریدے اور خوردہ میں فروخت کرے تبھی وہ پریشانی سے بچ پائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیری کے شعبے بڑا انقلاب آیا ہے اور یہاں کسان ہول سیل میں خریدتا اور فروخت کرتاہے جس سے اس کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔ مودی نے کہا کہ نیم لیپت یوریا،شہد کی مکھیوں کو پالنے اور سیویڈ (سمندری گھاس)کی پیداوار میں کوآپریٹیو کے ذریعے انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیم لیپت یوریا بنانے کیلئے نیم کی پھلی کی ضرورت ہوتی ہے جسے کوآپریٹیو کمیٹیوں کے ذریعے سے دیہی خواتین آسانی سے جمع کر سکتی ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو شعبے کو ڈیری کی طرح شہد کی مکھیوں کو پالنے کی روایت کو فروغ دے کر ‘سویٹ ریولیوشن’ لانا چاہیے ۔ اس سے دیہی علاقے میں لوگوں کی کمائی سالانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک بڑھ سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شہد کی مصنوعات بنائی جا سکتی ہیں جس سے بھی آمدنی میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے ۔ شہد کی مکھیوں کے پالنے کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

نوراتری پر مودی کا پیام مبارکباد
نئی دہلی، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے باشندگان کو نوراتری کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ مودی نے ٹویٹ کیا، نوراتری کے مقدس تہوار پر باشندگان ملک کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے نوراتری کے پہلے روز شیل پتری کی پوجا کی۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری کے مقدس تہوار کی سب کو نیک خواہشات۔نوراتری کے پہلے روز شیل پتری کی پوجا کرتے ہیں۔

 

مودی کا آج سے دورۂ وارانسی
وارانسی۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اپنے لوک سبھا حلقہ وارانسی کا دو روزہ دورہ کل شروع کریں گے ‘جس کے دوران وہ کئی انفراسٹرکچر پراجکٹس کا افتتاح کریں گے اور عام جلسوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ وزیراعظم 22ستمبر کو یہاں سے قریب بڑا ۔لال پور میں بافندوں اور دستکاروں کیلئے تجارتی سہولت کے مرکز کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے ‘ وارانسی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا نے یہ بات بتائی ۔ بی جے پی کے مشرقی اترپردیش میڈیا انچارج سنجے بھردواج نے کہا کہ مودی اپنے دورہ میں لگ بھگ 17 انفراسٹرکچر پراجکٹس کا افتتاح کرنے والے ہیں ‘ جن میں رام ناگر ۔ سامنے گھاٹ بریج اور بلوا گھاٹ بریج شامل ہے ۔ مودی مختلف جگہوں پر عام جلسوں سے خطاب بھی کرنے والے ہیں اور 23ستمبر کو شہنشاہ پور میں پشو آروگیہ میلہ کا افتتاح اور وہاں کسانوں کے اجتماع سے خطاب کے بعد وہاں سے دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT