Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام :الزامات وضع کرنے کی ہدایت

کوئلہ اسکام :الزامات وضع کرنے کی ہدایت

نئی دہلی ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خصوصی عدالت نے آج کوئلہ اسکام میں سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دیگر 5 کے خلاف الزامات وضح کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جب کہ یہ کیس مدھیہ پردیش میں کوئلہ بلاکس کے مختص کرنے میں بے قاعدگیوں سے متعلق ہے عدالت نے گپتا کے علاوہ 2 سینئیر عہدیداروں کے ایس کروپا اور کے سی سمریا اور ملزم فرم کمل اسپنج اسٹیل اینڈ پاور لمٹیڈ اور اس کے منیجنگ ڈائرکٹر پون کمار اہلوالیہ اور اکاونٹنٹ امیت گوئل کے خلاف بھی الزامات وضح کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج بھرت پرشاد نے قانون انسداد رشوت ستانی اور مجرمانہ سازش و دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے تحت ملزمین کے خلاف کیس دائر کرنے کا حکم دیا ہے ۔
دہلی میں سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں سی این جی کی حکومت نے 80 پیسے فی کیلو گرام اور پائپ کے ذریعہ سربراہ کی جانے والی پکوان گیس کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کی کمی آ گئی ہے کیونکہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں 18 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کمی پر دہلی میں کل سے عمل آوری کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT