Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام میں منموہن سنگھ کی طلبی سے عدالت کا انکار

کوئلہ اسکام میں منموہن سنگھ کی طلبی سے عدالت کا انکار

نئی دہلی ۔ /16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج کوئلہ اسکام کیس میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ایک ملزم کی حیثیت سے طلب کرنے سے انکارکردیا اور کہا کہ مناسب ثبوت عدم موجودگی کی بناء انہیں طلب نہیں کیا جاسکتا اور اس خصوص میں سابق چیف منسٹر مدھو گوڑا کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔عدالت نے منموہن سنگھ اور دیگر 2 ملزمین کو سمن جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس درخواست میں تضادات پائے جاتے ہیں اور وزیراعظم کے عہدہ کاپاس و لحاظ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی رولنگ کا حوالہ دیتے ہوئے خصوصی عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی بحیثیت ایک ملزم طلبی جداگانہ نوعیت کی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT