Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام کیس: منموہن سنگھ کو سمن کی اجرائی پر ملزمین سے وضاحت طلبی

کوئلہ اسکام کیس: منموہن سنگھ کو سمن کی اجرائی پر ملزمین سے وضاحت طلبی

نئی دہلی 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کوئلہ اسکام کیس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو بحیثیت ملزم سمن جاری کرنے کے لئے جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھو کوڈا کی درخواست کی تائید یا مخالفت کے بارے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سابق مرکزی وزیر کوئلہ داسری نارائن راؤ اور کانگریس کے سینئر لیڈر نوین جندال سے وضاحت طلب کی ہے۔ خصوصی سرکاری استغاثہ (ایس پی پی) آر ایس چیمہ نے خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج بھارت پراتر سے آج کہاکہ ’’اگر کوڈا کی درخواست قبول کی جاتی ہے تو ملزم کے علاوہ یہاں موجود افراد اور سمن جاری کئے جانے والے افراد کے ساتھ مشترکہ مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا دیگر تمام ملزمین اس درخواست کی تائید یا مخالفت کرتے ہیں؟‘‘ جج نے ان کے استدلال سے اتفاق کیا اور کہاکہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ ایس پی پی جو کچھ کہے ہیں وہ درست ہے۔

TOPPOPULARRECENT