Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام کیس میں منموہن سنگھ کو ملزم بنایا جائے

کوئلہ اسکام کیس میں منموہن سنگھ کو ملزم بنایا جائے

خصوصی عدالت میں سابق چیف منسٹر مدھو کوڈا کی عرضی
نئی دہلی ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جھاڑکھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھوکوڈا نے خصوصی عدالت میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے کوئلہ اسکام کیس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دیگر 2 عہدیداروں کو بحیثیت ملزم کو سمن جاری کرنے کا اصرار کیا ہے جب کہ سی بی آئی نے اس کیس میں صنعتکار نوین جنڈال اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ مسٹر مدھوکوڈا جو کہ اس کیس میں ملزم ہیں ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ جو کہ اس وقت وزارت کوئلہ کا قلمدان رکھتے تھے اور آنند سروپ سکریٹری ( توانائی ) اور شنکرتیواری سکریٹری معدنیات کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست کی ہے ۔ عدالت نے مدھو کوڈا کو پیش کردہ عرضی کی ایک کاپی سی بی آئی کے حوالے کردی ۔ ایجنسی کویہ ہدایت دی ہے کہ اگر اسے کچھ کہنا ہے تو اپنا جواب داخل کرے ۔ تاہم کوڈا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ عرضی پر بحث اس کیس میں وضع کردہ الزامات پر مباحث کے ساتھ ہونی چاہئے ۔ عدالت نے سی بی آئی کی جانب سے ملزمین سربراہ کئے گئے دستاویزات اور چارج شیٹ کی تنقیح کے لیے 28 اگست تاریخ مقرر کی ہے ۔ یہ کیس ، جھارکھنڈ میں امرکونڈہ مرگاونگل کول بلاکس 2 جنڈال گروپ آف کمپنیز جندال اسٹیل اینڈ پاور لمٹیڈ اور گگن اسپنج آئرن پرائیوٹ لمٹیڈ کو مختص کرنے میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق ہے ۔ مذکورہ کیس میں جنڈال اور کوڈا کے علاوہ سابق مملکتی وزیر کوئلہ داسری نارائن راؤ ، سابق سکریٹری کوئلہ ایچ سی گپتا اور دیگر 11 بشمول 5 فرمس کو ملزم بنایا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT