Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام کیس میں 4 ملزمین کی ضمانت منظور

کوئلہ اسکام کیس میں 4 ملزمین کی ضمانت منظور

نئی دہلی ۔ 19 ۔ است (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دیگر 4 بشمول 2 سینئر عہدیداروں کی ضمانت منظور کرلی ہے جنیںہ کوئلہ اسکام کیس میں الزامات کا سامنا ہے۔ عدالت نے گپتا کے علاوہ 2 سینئر عہدیداروں کے ایس کروپا اور کے سی سمریا برہمنی تھرمل پاور پرائیویٹ لمٹیڈ صدرنیشن پی تریو کرما پرساد اور اس کے نائبب صدرنشین وائی ہریش چندرا پرساد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔ وکیل دفاع نے یہ استدلال پیش کیا کہ کوئلہ اسکام کیس کی تحقیقات کے دوران سی بی آئی نے ملزمین کو گرفتار نہیں کیا جنہوںنے تحقیقات میں تعاون کیا تھا ۔ لہذا انہیں انصاف سے محروم ن ہیں کیا جاسکتا۔ تاہم سی بی آئی نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمین اثر و رسوخ کے حامل ہیں اور وہ ثبوتوں سے چھیڑ چھار اور مقدمہ کی سماعت میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT