Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ اسکام کیس کی سماعت

کوئلہ اسکام کیس کی سماعت

سابق سکریٹری گپتا اور دیگر 5افراد کے خلاف الزامات وضع
نئی دہلی۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ا یک خصوصی عدالت نے آج سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا ، 2سرکاری ملازمین، دو خانگی فرمس و کاس مٹیلس اینڈ پاور لمیٹیڈ اور اس کے دو عہدیداروں کے خلاف کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ اسکام کیس میں دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات وضع کئے ہیں۔ خصوصی جج بھارت پرشاد نے اس کیس میں تمام ملزمین کے خلاف سماعت ( ٹرائیل ) سے اتفاق کرلیا ۔ قبل ازیں عدالت نے اس کیس میں سی بی آئی کی کلوز رپورٹ ( کیس بند کردینے سفارش ) کو مستر کردیا تھا۔ یہ کیس ستمبر 2012 میں مغربی بنگال میں موئیرا اینڈ مدھوجورے کول بلاکس وی ایم چھوبل کو مختص کرنے میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق عدالت نے گپتا اور مذکورہ فرم کے علاوہ سرکاری عہدیدار اور سابق جوائنٹ سکریٹری کے ایس کروپھا اور سابق ڈائرکٹر ( سی اے آئی ) وزارت کوئلہ اور فرم کے منیجنگ ڈائرکٹر وکاس پٹنی اور مجاز کردہ نمائندہ آنند ملک کے خلاف سماعت کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے اس معاملہ کی سماعت 9 ستمبر مقرر کی ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر ایچ سی گپتا متعدد کوئلہ اسکام کیسیس میں ملزم ہیں اور فی الحال ضمانت پر ہیں،حال ہی میں عدالت سے کہا تھا کہ وہ جیل سے مقدمہ کا سامنا کریں گے اور مالی مشکلات کی وجہ سے شخصی مچلکہ سے دستبردار اختیار کررہے ہیں۔ انہو ں نے عدالت کی اس پیشکش کو بھی مسترد کردیا کہ نئی دہلی لیگل ایڈ سرویس اتھاریٹی سے وکیل کی خدمات سے استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT