Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / کوئلہ تنازعہ:کینیڈا کی امریکہ کو دھمکی

کوئلہ تنازعہ:کینیڈا کی امریکہ کو دھمکی

اوٹاوا۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا نے اپنے ملک سے برآمد ہونے والے لکڑی اور کوئلے پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحر اوقیانوس کے بندرگاہوں سے ہونے والی کوئلے کی ڈھلائی کوروکنے کے ساتھ- ساتھ وہ امریکی اشیا پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کریگا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سافٹ ووڈ کی برآمد پرٹیکد لگانے کے امریکی حکومت کے فیصلے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت لکڑی کی صنعت کی حفاظت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اس بات پر غور کرے گا کہ بحر اوقیانوس کے ذریعے امریکہ کو ہونے والی کوئلے کی ڈھلائی پر پابندی لگائی جائے۔ امریکہ کے اس فیصلے کا سب سے زیادہ اثر کینیڈا کے برٹش کولمبیا صوبے پر پڑے گا۔ صوبے کی پریمیئر کرسٹی کلارک نے بھی امریکی ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے کوئلے کے نقل و حمل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 9 مئی کو برٹش کولمبیا میں صوبائی انتخابات ہونے والے ہیں اور محترمہ کرسٹی نے کہا کہ اگر وہ پھر سے اقتدار میں آئیں اور مسٹر ٹروڈو امریکہ پر پابندی لگانے کے لیے تیار نہیں ہوئے تو وہ امریکہ کے لیے برآمد ہونے والے کوئلے پرٹیکس عائد کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT