Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کوئلہ کانکنی کو خانگی شعبہ کو سونپنے کا فیصلہ 25مئی کو متوقع

کوئلہ کانکنی کو خانگی شعبہ کو سونپنے کا فیصلہ 25مئی کو متوقع

نئی دہلی، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوئلہ کانکنی کے شعبہ کو پرائیوٹ سیکٹر میں سونپنے کے سلسلے میں 25مئی کو فیصلہ ہونے کاامکان ہے۔ وزیر کانکنی پیوش گوئل نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئلہ کانکنی سیکٹر کو نجی کمپنیوں کے لئے کھولنے پر غور کرنے کے لئے 25مئی کو بین وزارتی گروپ کی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موضو ع پر عوام سے مشورے طلب کئے جاچکے ہیں۔اس سے قبل سکریٹریوں کے ایک گروپ نے مشورہ دیا تھا کہ حکومت کو پبلک سیکٹر کی کوئلہ کانکنی کمپنی کول انڈیا لمیٹیڈ کے سامنے مسابقت کیلئے کوئلہ کے کمرشیل کانکنی کی اجازت دینی چاہئے ۔

 

انسانی ڈھال بنانے والے فوجی میجر کیخلاف تحقیقات جاری : پولیس
سرینگر ۔ 23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر پولیس نے آج وضاحت کی کہ اُن حالات کی تحقیقات جاری ہے جو سبب بنے کہ فوجی میجر نے گزشتہ ماہ الیکشن کے موقع پر سنگباری کرنے والوں کیخلاف انسانی ڈھال کے طورپر ایک شخص کو اپنی جیپ سے باندھا تھا۔ بتایا گیا کہ یہ تحقیقات جاری رہے گی ، حالانکہ آرمی کی جانب سے اُ س آفیسر کو ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس منیر خان نے یہاں سے 52 کیلومیٹر دور سوپور میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ایف آئی آر کالعدم نہیں کی گئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحقیقات منطقی انجام تک پہونچے گی اور اُس کے نتیجہ سے واقف کرایا جائے گا ۔ ایک مرتبہ ایف آئی آر درج ہوجائے تو تحقیقات مکمل کرنا ہوتا ہے ۔ ایف آئی آر کامطلب تحقیقات کی شروعات ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT