Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / کوئٹہ : مسافر بس میں بم دھماکہ، بچوں سمیت 11 ہلاک

کوئٹہ : مسافر بس میں بم دھماکہ، بچوں سمیت 11 ہلاک

اسلام آباد ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مسافر بس میں گذشتہ شب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع دکنی بابا چوک میں ایک بس ٹرمینل پر کھڑی مقامی روٹ پر چلنے والی ایک بس میں دھماکہ ہوا ۔اس وقت بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔امدادی رضاکاروں نے بتایا ہیکہ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے جن میںچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اس واقعہ کی مذمت کی اور اسے صوبہ میں امن کیخلاف سازش قراردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT