Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوئٹہ گلیڈئیٹرکی ویوین رچرڈز میں دلچسپی

کوئٹہ گلیڈئیٹرکی ویوین رچرڈز میں دلچسپی

کراچی۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈز کی خدمات  حاصل کرنا چاہتی ہے۔کوئٹہ کے ہیڈ کوچ پاکستا ن کے سابق کپتان معین خان ہیں جبکہ سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔عمر اسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پاکستان سوپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم انتظامیہ  ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈ ز سے رابطے میں ہے چند ایک دنوں میں ٹیم مانیٹرنگ کے حوالے سے معاملات طے ہو جائیں گے۔ رچرڈز نے 121ٹسٹ 187ونڈے مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ہے۔
آرسنل کو 4-0 کی شکست
لندن ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں سائوتھمپٹن نے آرسنل کو یکطرفہ کھیل کے بعد 4-0  گولز سے شکست دی۔  ساؤتھمپٹن نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ فاتح ٹیم  نے میچ کے انیسویں منٹ میں پہلا گول بناکر برتری حاصل کی۔ اس کے بعد ساؤتھمپٹن نے وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھایا۔ جبکہ دوسری ٹیم ایک بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے شین لونگ دو گولز بناکر نمایاں رہے۔ –

TOPPOPULARRECENT