Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوئی قطعی ہدف نہیں ، پہلے راؤنڈ سے بہتر کھیل ضروری

کوئی قطعی ہدف نہیں ، پہلے راؤنڈ سے بہتر کھیل ضروری

تین کامیابیوں کے بعد ورلڈ بیڈمنٹن چمپین شپ اہم مقابلہ : سریکانت

نئی دہلی۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن سوپر سیریز فائنلس پر لگاتار فتوحات کے ساتھ کے سریکانت ورلڈ چمپین شپ کیلئے ایک طاقتور دعویدار ہوسکتے ہیں لیکن ہندوستان کے اس سرکردہ شٹلر نے کہا کہ وہ وقت سے پہلے کوئی امیدیں وابستہ کرنا چاہئے۔ سریکانت لگاتار نہیں خطابی مقابلے جیت چکے ہیں جس کے باوجود انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی مرحلے سے کھیلنا چاہتے ہیں اور ورلڈ چمپین شپ میں جہاں دنیا کے سرکردہ کھلاڑی جمع ہوتے ہیں اپنی سطح میں کوئی کمی دیکھنا نہیں چاہتے۔ سریکانت نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’میں واقعی بہت اچھا کھیل رہا ہوں اور پُرامید ہوں، لیکن اس قسم کے بڑے عالمی مقابلے کیلئے جہاں ہر کوئی پوری تیاری کے ساتھ آتا تو اس پر مجھے بھی یہ نہیں سوچنا ہوگا کہ اگر فائنل تک پہونچنا ہے تو مجھے کیا کرنا ہوگا بلکہ یہ سوچنا ہوگا کہ پہلے راؤنڈ میں مجھے کیسا کھیلنا ہوگا‘‘۔ سریکانت نے جو اپنے درمیانی سیزن میں اپنی رینکنگ کی بلندی پر پہونچ گئے ہیں، کہا کہ ’’تین بڑے مقابلوں کے بعد مجھے ایک طویل وقفہ ملا ہے اور اتنے طویل وقفہ کے بعد ابتدائی مرحلے بہت سخت ثابت ہوسکتے ہیں چنانچہ میں ابتداء سے یکے کے بعد دیگرے مرحلوں کے مقابلوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں اور وقت سے پہلے کسی قطعی ہدف پر پہونچنے کے منصوبہ بنانا نہیں چاہتا‘‘۔ سابق عالمی نمبر 3 سریکانت نے کہا کہ ’’ہر حریف مختلف ہوتا ہے اور تمام ٹاپ 20 اچھا کھیل رہے ہیں چنانچہ پہلے ہی راؤنڈ سے اچھا کھیلنا 100% ضروری ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT