Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / کوئی مذہب تشدد نہیں سکھاتا : راجناتھ

کوئی مذہب تشدد نہیں سکھاتا : راجناتھ

نئی دہلی 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ کوئی بھی مذہب تشدد کا سبق نہیں سکھاتا۔ دنیا بھر میں زیادہ تر تشدد مذہب کے نام پر ہی ہورہا ہے۔ وہ عالمی چیف جسٹسوں کی 17 ویں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ جو خدا اور مذہب پر عقیدہ رکھتے ہیں اور جو دہریے ہیں وہ بھی انسانیت پر عقیدہ رکھتے ہیں اور یہی عقیدہ اُنھیں جرم اور تشدد سے دور رکھتا ہے۔ تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آج کل سب سے زیادہ تشدد مذہب کے نام پر اور مذہب کے اُصولوں کے نام پر ہورہا ہے۔ دنیا بھر کو دھمکیوں ، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا سامنا ہے۔ کوئی بھی اِس صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتا۔

TOPPOPULARRECENT