Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کواڑی گوڑہ میں دھوکہ دہی سے مکان ہڑپنے کی کوشش ، ایک شخص گرفتار

کواڑی گوڑہ میں دھوکہ دہی سے مکان ہڑپنے کی کوشش ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) دھوکہ دہی اور تلبیس شخصی کے ذریعہ مکان ہڑپ لینے کی کوشش کرنے والے ایک دھوکہ باز کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 40 سالہ پی سنتوش کمار ساکن کواڑی گوڑہ مشیرآباد نے اپنی بیوی اور اس کے ساتھی پربھاکر کی مدد سے باپوجی نگر مشیرآباد میں واقع 433 مربع گز پر مشتمل مکان اپنے نام پر منتقل کروا لیا اور اس نے مکان کے دستاویزات کی بنیاد پر میگما ہاؤزنگ فینانس لمیٹیڈ سے 80 لاکھ روپئے قرض بھی حاصل کرلیا۔ تحقیقات کے دوران سنتوش کمار کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا جس کے نتیجہ میں سی سی ایس پولیس نے اسے آج گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کی پولیس کو تلاش ہے۔

TOPPOPULARRECENT