Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیرمیں محکمہ پولیس کی جانب سے شعور بیداری پروگرام

کوبیرمیں محکمہ پولیس کی جانب سے شعور بیداری پروگرام

کوبیر ۔ 23مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل میں محکمہ پولیس کی جانب سے کرائم وحادثات سے محفوظ رہنے کیلئے عوامی شعور بیداری مہم عمل میں لایا جارہا ہے ۔ کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے نمائندہ سیاست کوبتایا کہ اطراف و اکناف مواضعات میں عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے محکمہ پولیس سرگرم ہے ۔ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں ۔ کم عمر بچوں کو پڑھائی چھڑواکر کھیتوں ‘ دکانوں ‘ کارخانوں میں نوکر نہ رکھیں بلکہ اچھی طرح تعلیم دیں۔ یہی بچے آنے والے کل کا مستقبل ہے ۔ اسی بنیاد پریہ عوامی شعور بیداری پروگرام عمل میں لائے جانے کی امید ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT