Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر منڈل کے پلسی گرام پنچایت میں غیر مجاز ریتی کی منتقلی

کوبیر منڈل کے پلسی گرام پنچایت میں غیر مجاز ریتی کی منتقلی

کوبیر /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے گرام پنچایت پلسی میں زرعی گودام کی تعمیری کاموں کیلئے ایک کرؤڑ 80 لاکھ روپئے کی منظوری رکن اسمبلی کے ہاتھوں گذشتہ چار ماہ قبل دی گئی متعلقہ گتہ دار زرعی مارکٹ گودام کی تعمیری کام میں لاپرواہی کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اس تعمیری کام کیلئے اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں کے ندی نالوں سے تحصیلدار کی اجازت کے بغیر ہی ریتی لاریا ہے ۔ کئی مرتبہ پٹرولنگ کے دوران سب انسپکٹر آف پولیس نے گتہ دار کو تاکید بھی کی لیکن سیاسی دباؤ اور منسٹر کا آدمی ہوں کہہ کر سب کو ڈرا رہا ہے ۔ کئی دفعہ اس تعلق سے تلگو اخبارات میں بھی خبر شائع ہوئی لیکن وہ اپنا کام برابر کرتا رہا ۔ ضلع کلکٹر اور سیاسی قائدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس گتہ دار کے تعلق سے تحقیقات کروائیں اور خاطی کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔

TOPPOPULARRECENT