Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں تحصیلدار نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

کوبیر میں تحصیلدار نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

کوبیر۔/20 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر میں تحصیلدار کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوکر دوماہ کا عرصہ ہوگیا لیک ابھی تک تحصیلدار کے عہدہ پر کسی کو نہیں بھیجا گیا جس کی وجہ کوبیر منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں عوام کو اراضیات کے پٹہ جات، انکم سرٹیفکیٹ اور بی سی سرٹیفکیٹ کی اجرائی اور کاشتکاروں کی اراضی کے سروے کا کام نہیں ہورہا ہے۔ عوام تحصیلدار آفس کے چکر لگاتے رہتے ہیں انہیں ڈپٹی تحصیلدار اپنے کاموں میں مصروف رہنے کا بہانہ کرکے اور کبھی میٹنگ کا بہانہ کرکے عوام کو مایوس لوٹادیتے ہیں۔ ضلع کلکٹر اور آر ڈی او سے خواہش کی جاتی ہے کہ تحصیلدار کے عہدہ پر کسی نہ کسی کا تقرر کیا جائے یا ڈپٹی تحصیلدار کو تحصیلدار کی ذمہ داری دی جائے تاکہ عوام کی مشکلات دور کرنے میں آسانی ہو۔

 

ونپرتی میونسپل کا کل اجلاس
ونپرتی۔/20 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی رمیش گوڑ چیرمین ونپرتی میونسپل کی اطلاع کے بموجب 22اپریل بروز جمعہ ونپرتی میونسپل ہال میں ماہانہ میونسپل اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں2016-17 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام عہدیداروں اور کونسلرس اور معاون کونسلرس سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ پر شرکت کرتے ہوئے اجلاس کو کامیاب کریں۔

TOPPOPULARRECENT