Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں مردم شماری جاری

کوبیر میں مردم شماری جاری

کوبیر ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوبیر منڈل کے تحصیل آفس میں تحصیلدار چندر پرکاش ورما نے کوبیر منڈل کے دو گرام پنچایت اور 23 دیہاتی علاقوں میں مرد شماری سروے کے تعلق سے نمائندہ سیاست کو تفصیلات سے واقف کروایا ۔ اس دوران ایم آر او نے بتایا کہ کوبیر منڈل کے اطراف و اکناف مواضعات میں محکمہ تحصیل آفس کے تحت مردم شماری سروے تقریباً ایک ماہ سے چل رہا ہے اور چار دن میں مردم شمار سروے مکمل کر لیا جائے گا اور یہ مہم کا اصل مقصد 20 سال کے تحت رائے دہندگان میں تبدیلی اور جدید رائے دہندوں کو شامل کرنے کیلئے یہ پروگرام چلایا جارہاہے ۔ تفصیلات حاصل کرنے کیلئے سرکاری عہدیداران تحصیل نے گھر گھر جاکر اس گنجان آبدی والے مردم شماری تقریباً 48000 کا سروے جلد از جلد مکمل کرنے کی امید ظاہر کی ۔ سروے کے دوران رائے دہندوں کو مشورہ دیا کہ پچھلے سال کے تحت مردم شماری کو افراد خاندان کی مزید تفصیلات کیلئے تمام گھر کے افراد خاندان کو آدھار کارڈ شناختی کارڈ ، راشن کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات کی تنقیح کرتے ہوئے موبائیل نمبرات بھی درج کئے گئے ۔ اس طرح سے کوبیر تحصیلدار چندر پرکاش ورما نے کوبیر نمائندہ سیاست کو تمام تفصیلات پیش کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT