Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں ٹاٹا سومو اور جیپ میں تصادم ، دو افراد ہلاک

کوبیر میں ٹاٹا سومو اور جیپ میں تصادم ، دو افراد ہلاک

کوبیر۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے انتپرنی گاؤں کی روڈ پر شام کے اوقات میں ٹاٹا سومو اور جیپ کار میں تصادم ہوا۔ اس سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عبداللطیف نے بتایا کہ موضع پلسی کا ساکن راٹھودیواس اور پلسی تانڈا کا رہنے والا گنگادھر عمر 25سال جیپ میں سوار مسافرین کے ساتھ جارہا تھا۔ اس اثناء میں سفر کے دوران موضع انتہری گاؤں کے قریب جیپ اور ٹاٹا گاؤں کا تصادم ہوا۔ سڑک حادثہ میں ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ دوسرا شخص ایمبولنس 108 کے ذریعہ سرکاری دواخانہ لے جاتے وقت راستے میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے بتایا کہ جیپ میں جو مسافرین تھے وہ زخمی ہوئے۔ اس منظر سے خوف زدہ ہوکرجیپ اور ٹاٹا گاڑی کے ڈرائیورس نے راہ فرار اختیار کی۔ پولیس نے دونوں نعشوں کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT