Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوبیر میں کسانوں کی اراضیات کا سروے

کوبیر میں کسانوں کی اراضیات کا سروے

کوبیر 19 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل انچارج تحصیلدار سبھاش نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے پی او ٹی، آر او آر، سی جی او کے تحت پٹہ جات تیار کرنے کی ہدایت پر مواضعات میں پہونچ کر گاؤں کے ذمہ داروں سرپنچس ایم پی ٹی سے بات چیت کرکے کسانوں کی اراضیات کا سروے کیا جارہا ہے۔ اس دوران آن لائن پٹہ جات درخواستیں پیش کرنے پر انچارج ایم آر او نے تمام تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کسانوں کو مشورہ دیا کہ پی او ٹی، آر او آر اسکیم کے ذریعہ کسانوں کی اراضیات کے جو پٹہ جات تیار کئے جارہے ہیں خاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں۔ 5 یا 8 سال قبل اراضی فروخت کرنے والے زمیندار کا بیان دینا بے حد ضروری ہے۔ چونکہ حالیہ 2010 ء میں اراضیات کے پٹہ جات میں دھاندلیاں ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت زمیندار کو دھوکہ میں وارث کوئی بھی نہیں ہے بتاکر عہدیداروں کو سیاسی ڈھاک ڈال کر اراضیات اپنے نام کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں پیش کرنے کی زحمت نہ کرنے ورنہ تحقیقات کے مطابق سخت قانونی کارروائی کرنے کی اُمید ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT