Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کودانڈا رام کی مندر کے روبرو درگاہ پر حاضری

کودانڈا رام کی مندر کے روبرو درگاہ پر حاضری

حیدرآباد۔17جولائی(سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام نے لال دروازہ اکنا مادنا مندر کے سامنے واقعہ درگاہ پر حاضری دی۔ تلنگانہ کے روایتی تہوار بونال کی پوجا کیلئے وہ یہاں آئے تھے ۔ انہو ںنے اکنا مادنا مندر میں پوجا کے بعد مندر انتظامیہ کے ہمراہ درگاہ پر حاضری دی۔ واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اکنا مادنا مندر انتظامیہ نے مذکورہ درگاہ کی تزئین نو اور آہک پاشی کے کام انجام دئے ہیںاور مندر کیساتھ درگاہ پر رنگ برنگی لائٹنگ لگائی ہے۔ پروفیسرکودانڈرام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب ملک کیلئے مثال ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ غیرعلاقائی حکمرانوں کے اقتدار تک علاقے تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثرکرنے کی کوششیں کی جاتی رہی مگر تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ان تمام سازشوں کو تلنگانہ کی عوام نے ساتھ ملاکر ناکام بنادیا ہے۔ کودانڈرام نے کہاکہ مذہب ‘ ذات پات کے نام پر کسی قسم کے تشدد کو تلنگانہ میںہرگز برداشت نہیںکیاجائیگا۔ پروفیسر کودانڈرام نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام کسی بھی قسم کی فرقہ پرستی کو ریاست میںسرخرو ہونے نہیں دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ دستور ہند کے مطابق ہر مذہب کے ماننے والوں کو آزادی سے زندگی گذارنے کا دستوری حق دیاگیا ہے اس میں کسی بھی قسم کی مداخلت غیر دستوری اور غیرقانونی ہوگی۔ انہوں نے تلنگانہ عوام کو بونال کی مبارکباد پیش کی اور تلنگانہ میںامن وامان کی برقراری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ مندر کمیٹی ذمہ داران بھی درگاہ پر حاضری کے دوران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT