Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کودنڈارام پر الزام تراشی ناقابل برداشت

کودنڈارام پر الزام تراشی ناقابل برداشت

حکومت کے رویہ کے خلاف سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کی سخت تنقید
کریم نگر۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پروفیسر کودنڈا رام پر ٹی آر ایس اچانک جس طرح کے بیانات جاری کررہی ہے اور لفظی حملوں کی شروعات کی ہے اسے کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کو تمام طبقات کا تعاون رہے اگ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر پونم پربھاکر نے یہاں صحافیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار میں آئے دو سال کا طویل عرصہ ہوچکا لیکن عوام کو کچھ بھی نہیں ملا ابھی بھی امید لگائے بیٹھے ہیں کسی قسم کی کوئی راحت انہیں نصیب نہیں ہوئی ہے، سب ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ سچائی سے ٹی آر ایس قائدین اور وزراء ناواقف ہیں۔ ایسے حالات میں سچ کو سچ کہنا کوئی بری بات نہیں لیکن ٹی آر ایس کے قائدین پروفیسر کودنڈا رام پر فقرے کس رہے ہیں اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اگر ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں بحث  و مباحثہ کرنا چاہتی ہے تو سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک تلنگانہ تحریک میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل نہیں ہوئی تھی ٹی آر ایس کی کہیں بھی مقبولیت نہیں تھی اور نہ تحریک میں کوئی خاص ہلچل تھی۔ اگر سچ پوچھیں تو ٹی آر ایس کو شہرت دلانے والے ہی پروفیسر کودنڈا رام ہیں ان سے اظہار تشکر کرنے کی بجائے ان پر ڈھیر سارے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ تلنگانہ کیلئے طبقات کو اہمیت نہیں دینی چاہیئے کیا بتکما تہوار میں وائی ایس آر سی پی قائد جگن موہن ریڈی کی بیوی کو ایم پی کویتا نے مدعو نہیں کیا۔ تملا ناگیشور راؤ تلاسانی سرینواس یادو کو پارٹی میں شامل کرتے وقت تلنگانہ کی عزت نفس کو شرمندہ نہیں ہونا پڑا۔ سو بات کی ایک بات یہ ہے کہ کے سی آر نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے انہیں وہ بھلا بیٹھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT