Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام سے بعض جے اے سی قائدین ناراض ، اجلاس کا بائیکاٹ

کودنڈا رام سے بعض جے اے سی قائدین ناراض ، اجلاس کا بائیکاٹ

حیدرآباد۔ 23 فروری (این ایس ایس) تلنگانہ جے اے سی صدرنشین پروفیسر ایم کودنڈا رام نے ریاستی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے لیکن انہیں خود جے اے سی قائدین سے غیرمتوقع احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ناراض جے اے سی قائدین کا یہ کہنا ہے کہ پروفیسر کودنڈا رام یکطرفہ فیصلے کررہے ہیں اور ان کی رائے کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ناراض قائدین پی رویندر اور دیگر نے کودنڈا رام کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ رویندر کا یہ موقف ہے کہ اگر جے اے سی ہائیکورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ناگول میں جلسہ منعقد کرتی تو بیروزگار نوجوانوں کا مسئلہ حکومت تک پہنچایا جاسکتا تھا، لیکن پروفیسر کودنڈا رام نے ذاتی مفاد کی خاطر اس سے اتفاق نہیں کیا۔ پی رویندر اور دیگر نے یہ اعلان کیا ہے کہ پروفیسر کودنڈا رام کے سخت طرز عمل کیخلاف وہ آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT