Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کودنڈا رام پر تنقید تلنگانہ عوام پر تنقید کے مترادف

کودنڈا رام پر تنقید تلنگانہ عوام پر تنقید کے مترادف

چیف منسٹر اور کابینی وزراء ، عوام کی خدمت میں ناکام ، چیرکور پربھاکر کا خطاب
حیدرآباد۔7جون(سیاست نیوز) تلنگانہ جہدکار وسابق ٹی آر ایس قائد چیرکو پربھاکر نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو اور ان کے کابینی وزراء کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران چیر من تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام تلنگانہ کا قیمتی اثاثے تھے اور اب جبکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میںآچکی ہے تو ریاست کی ترقی اور تلنگانہ عوام کے ساتھ انصاف میں حکومت تلنگانہ کو ناکام قراردینے والے ٹی جے اے سی چیرمن پروفیسر کودانڈرام کو اپنی کابینی وزراء کے ذریعہ تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔چیروکو پربھاکر نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں تلنگانہ حامیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے والی شخصیت کانام کودانڈرام نے ہے جس نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لئے ہر محاذ پر قربانیاں پیش کی ہیں ۔ چیر کورپربھاکر نے تلنگانہ تحریک میں ناقابلِ فراموش خدمات انجام دینے والی شخصیت کودانڈرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تلنگانہ کی چارکروڑ عوام پر تنقید کے مترادف ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائوکو ان کے کابینی وزراء کو کودانڈرام اور تلنگانہ کی عوام سے معافی مانگنا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ کودانڈرام پر تنقید کے بعد تلنگانہ جہدکاروں کا ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دینے کا منصوبہ تیار کیاجارہا ہے جو متبادل جے اے سی کی طور پر کام کرتے ہوئے تلنگانہ جہدکاروں پر تنقیدیں کرنے والے سیاسی قائدین کا گھیرائو کریگا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی کابینی وزراء کو کودانڈرام پر تنقید کا کوئی حق حاصل نہیں ہے کیونکہ کودانڈرام کی تلنگانہ تحریک کے نتیجے میں ہی وہ آج برسراقتدار ہیں۔چیرکو سدھاکر نے کہاکہ اگر تلنگانہ کی عوام اقتدار سے نوازنے کا ہنر جانتی ہے تو اقتدار سے بیدخل کرنے کا طریقہ بھی جانتی ہے ۔ایم سرینواس ریڈی‘ سندیپ چمار‘ سوشیل ریڈی‘ نریندر گوڑ کے علاوہ تلنگانہ تحریک کے دیگر جہدکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT